ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا ۔اسمبلی انتخابات ساتھ کرائے جانے پرٹی آرایس نے کی بی جے پی کی حمایت

لوک سبھا ۔اسمبلی انتخابات ساتھ کرائے جانے پرٹی آرایس نے کی بی جے پی کی حمایت

Thu, 01 Feb 2018 11:54:43    S.O. News Service

حیدرآباد، 31؍ جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ میں حکمراں ٹی آر ایس نے لوک سبھا اور اسمبلی کے ساتھ ساتھ کرائے جانے پر بی جے پی کی حمایت کی ہے۔ لوک سبھا میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ہاؤس لیڈر اے پی جتندر ریڈی نے کہا کہ اس طرح کے ایک ساتھ انتخاب سے اخراجات میں کمی آئے گی، وقت بچے گا اور حکومت ترقی پر توجہ مرکوز کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پہل کے ساتھ ہیں، ہر بار انتخابات میں جانے کے بجائے اس سے ہمیں پانچ سال تک انتظامات پر توجہ دینے کاوقت مل سکے گا۔محبوب نگر کے لوک سبھا رکن نے کہا کہ اس سے پیسہ اور وقت بچے گا، آپ ریاست کی ترقی پر توجہ دے سکتے ہیں۔29 جنوری کو صدر رام ناتھ کووند نے لوک سبھااوراسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے بحث کی دعوت دیتے ہوئے کہاتھا کہ تمام جماعتوں کو اس معاملے پر اتفاق رائے سے پہنچنے کی ضرورت ہے۔بجٹ سیشن کے آغاز میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کووند نے کہا تھا کہ ملک میں ایک ریاست یا دوسری ریاست میں انتخابات ہونے سے معیشت اور ترقی پر منفی اثر پڑتاہے اور لوگوں کو یہ سمجھنا ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس سلسلے میں ایک نیا بیان آنے کے بعد ان کا تبصرہ سامنے آیاہے۔


Share: